ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی 29 ویں برسی

لازوال فلموں میں ان کی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کے لیے صدیوں تک مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی

نیئر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئی تھیں۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ ملکہ جذبات نیئر سلطانہ کی29 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

نازلی کے فلمی نام سے فنی سفر کا آغاز کرنے والی نیئر سلطانہ 1935ء میں بھارتی شہر علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے بعد کراچی اور پھر لاہور منتقل ہوگئیں۔ جہاں ان کی نامور ہدایت کار انور کمال پاشا سے ملاقات ہوئی اور 1955ء میں فلم ''قاتل ''سے وہ پردہ اسکرین کی زینت بنیں۔


نیئر سلطانہ رقص کی نسبت اداکاری پر زیادہ دھیان دیتی تھیں ان کی اس خوبی نے انھیں بہت سے لازوال کرداروں کے روپ میں آج بھی زندہ رکھا ہوا ہے۔

لازوال فلموں میں ان کی یادگار پرفارمنس آنے والے فنکاروں کے لیے صدیوں تک مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی۔

نیئر سلطانہ اور درپن کی جوڑی فلمی دنیا کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی میں بھی سپرہٹ رہی۔ نیئر سلطانہ 27 اکتوبر 1992ء کو انتقال کرگئی تھیں۔
Load Next Story