وینا ملک میرے بچے اغوا کرکے پاکستان لے آئی ہے اسد خٹک کا الزام
میرے بچوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے، اسد خٹک
اداکارہ ومیزبان وینا ملک کےسابق شوہر اسد خٹک نے الزام لگایا ہے کہ وینا ملک ان کے بچے اغواکرکے پاکستان لے آئی ہے۔
اسد خٹک کا کہنا ہے کہ وینا ملک دبئی سے بھاگ گئی ہے، بچوں کی ویلفیئر کی وجہ سے خاموش تھا۔ انصاف کی حکومت میں مجھے انصاف نہیں مل رہا۔ وینا ملک نے جعلی طریقے سے پاسپورٹ بنائے ہیں جس میں پاکستانی ایمبسی ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کا اسد خٹک پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی
اسد خٹک نے کہا کہ وینا ملک نے میرے بچے کراچی میں عظیم نامی افغانی کے حوالے کئے ہیں، حکومت اس افغان شہری کے خلاف کاروائی کرے۔ بچوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے، اگر میں بلیک میل کررہا ہوں تو ثبوت کہاں ہیں، ڈھائی سال سے میں اپنے بچوں سے نہیں ملا۔
اسد خٹک نے مزید کہا وینا ملک نے کہا کہ میں ان کو دھمکا رہا ہوں مگر حقیقت میں وہ مجھے ہراساں کر رہی ہیں اور میں دونوں بچوں کو ہر ماہ اخراجات کی رقم بھی بھجوا رہا ہوں۔