صرف سپر اسٹار نہیں ہر اداکار کے ساتھ کام کرناچاہتی ہوں آسین
ابھشیک کے ساتھ اومیش شکلا کی فلم ’’آل از ویل‘‘ میں منفرد کردار ادا کررہی ہوں ، امید ہے شائقین پسند کریں گے
ساؤتھ کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فلم ''گجنی'' سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ آسین جو سلمان خان کے ساتھ بھی دو فلموں میں پرفارم کرچکی ہیں نے کہا ہے کہ میں صرف سپر اسٹارز یا بڑے اداکاروں کے ساتھ ہی فلموں میں پرفارم کرنا چاہتی ہوں کا تصور قائم کرلینا بالکل غلط ہے۔
کیونکہ میں صرف سپراسٹارز کے ساتھ ہیں نہیں بلکہ ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار رہتی ہوں یہ بات اداکارہ نے ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔28 سالہ اداکارہ جو گجنی ، ہاؤس فل ٹو بول بچن اور کھلاڑی 786سے بالی ووڈ میں اپنی ایک پہچان بنا چکی ہیں ایک برس سے سینما اسکرین پر نظر نہیں آئیں کا کہنا تھا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے اور اس پر خوشی بھی ہے کہ مجھے منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا رہا ہے مگر میرے بارے میں یہ تصور قائم کرلینا کہ میں صرف انھی کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتی ہوں غلط ہے بلکہ میں ہر اداکار کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں مگر اس کے لیے صرف اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ فلم کا اسکرپٹ بہترین اور جاندار ہونا چاہیے ۔
سینما اسکرین سے طویل غیرحاضری کی وجہ بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میرے نزدیک فلموں کے زیادہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ میں معیاری فلموں اور ان میں اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی اب تک آنیوالی تمام فلموں میں جو تعداد میں چاہتے تھوڑی ہیں کچھ بہتر دکھانے کی کوشش کی ہے اور اس میں بہت حد تک کامیاب بھی رہی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں آسین کا کہنا تھا ہدایتکار امیش شکلا کی فلم ''آل از ویل'' میں ابھشیک بچن کے ساتھ ایک ایسے کردار پر پرفارم کررہی ہوں جو میرے لیے بالکل منفرد ہے کیونکہ میں نے اس سے پہلے کبھی کسی فلم میں اس طرح کا کردار ادا نہیں کیا ہے۔
امید ہے شائقین کو میری پرفارمنس پسند آئے گی اور وہ میری ماضی میں ریلیز ہونے والی تمام فلموں کی طرح اسے بھی کامیاب قرار دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں شوٹنگز سے فارغ ہونے کے بعد گھر پر بیٹھنے کی بجائے کچھ نہ کچھ کرتے رہنا چاہتی ہوں اس لیے میں نے جرمن سیکھنے کا فیصلہ کیا اور اب یہ زبان سیکھنے میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہوں ۔
آسن جن کا پورا نام آسن ٹھوٹمکل ہے کاکہنا تھا مجھے فلموں میں عام نوعیت کے کردار کرنا پسند نہیں کرتی کسی ایسی فلم میں کام کرنا چاہتی ہوں جس میں مجھے اپنے کردار پر بھر پور پرفارمنس دکھانے کا موقع ملے اور یہ کردار ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہوجائے ۔ادکارہ کا کہنا تھا کہ کسی اداکارہ کی کامیابی میں فلم کے اچھے اسکرپٹ اور اس کے کردار کا منفرد اور اچھوتا ہونا ضروری ہوتا ہے میں اب تک اپنی تمام فلموں میں ایسے کردار ادا کرچکی ہوں جن میں میرے لیے کچھ نہ کچھ نیا تھا اور شائقین نے مجھے ہر رول میں پسند کیا ۔ایک سوال کے جواب میں آسین نے کہا کہ معاشرے میں ایسے بے شمارکردار ہیں جو دنیا بھر کی توجہ کا محور بن سکتے ہیں ۔میں کسی اچھے پلیٹ فارم سے ایسی فلم کا انتظار کررہی ہوں جس میں میرا کردار مشرقی لڑکی کا ہو اگر ایسا اسکرپٹ ملا تو کام کی پیشکش قبول کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہارنہیں کروں گی۔
اطلاعات کے مطابق بھوشن کمار کی پوڈیوس کردہ اس فلم میں رشی کپور ابھشیک بچن کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ سمرتی ایرانی بھی اہم رول میں ہیں۔ ابھشیک بچن کا کہنا ہے فلم کی شوٹنگز گزشتہ برس سے شروع ہوچکی ہیں اور امید ہے کہ انھیں مئی میں مکمل کرلیا جائے گا ادھر ہدایتکار امیش شکلا کا کہنا ہے کہ دوبئی میں فلم کی عکس بندی کے لیے لوکیشنز کا انتخاب کرلیا گیا ہے ۔آسین اور ابھشیک ان کی اس فلم میں ایسے کردار ادا کررہے ہیں جو انھوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں ادا کیے امید ہے شائقین کو ان نئے کرداروں میں پسند آئیں گے۔