کالعدم ٹی ایل پی سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا فواد چوہدری

کسی ماں کے لعل میں ریاست کوبلیک میل کرنے کی جرات نہیں، بندوق کے زورپر مطالبات منوانےکاحق نہیں دیا جاسکتا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک October 27, 2021
کسی ماں کے لعل میں جرات نہیں کہ ریاست کوبلیک میل کرسکے، کسی کو بندوق کے زورپر مطالبات منوانےکاحق نہیں دیا جاسکتا، فواد چوہدری۔(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طاقت کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے،جس طرح دوسری دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ کیا ہے ان کا بھی کریں گے، کالعدم ٹی ایل پی بلیک میل کرنےکی جسارت نہ کرے۔ کالعدم تنظیم کے ساتھ سیاسی جماعت جیسابرتاؤنہیں کریں گے، ہم نہیں چاہتےکہ لوگوں کاناحق خون بہے۔ یہ تنظیم مذہبی جماعت نہیں عسکریت پسند گروپ ہے اورکالعدم تنظیم سے شدت پسند تنظیم کی طرح نمٹاجائےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 2 روز کےد وران تین پولیس اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، کوئی بھی ریاست کوکمزورسمجھنےکی غلطی نہ کرے، 6 بارتماشالگ چکاہے، ریاست کے صبر کی کوئی حد ہوتی ہے، ریاست نے ان کیخلاف بہت صبر کا مظاہرہ کیا، یہ لوگ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر سڑکوں پر آجاتے ہیں، کسی بھی صورت میں غیر قانونی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کسی ماں کے لعل میں جرات نہیں کہ ریاست کوبلیک میل کرسکے، کوئی تنظیم پاکستان کوکمزورریاست سمجھنےکی غلطی نہ کرے، کسی کو بندوق کے زورپر مطالبات منوانےکاحق نہیں دیا جاسکتا۔ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پرغلط افواہیں پھیلانے والے ہوش کے ناخن لیں، سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں پھیلانےوالوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں