لمزیونیورسٹی اورایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام شام غزل کل ہوگی

غزل گائیکی کے فروغ کے لیے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے، غزل گائیک غلام عباس


Showbiz Reporter February 05, 2014
محفل کو یادگاربنائوں گا،غلام عباس،ہرسال ادبی اورثقافتی محفلیں منعقد ہونگی،عقیل یوسفزئی ۔ فوٹو : فائل

' لمزیونیورسٹی' کی لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام اور'ایکسپریس میڈیا گروپ' کی میڈیا پارٹنر شپ سے برصغیر کے معروف شاعر اور ادیب فیض احمد فیض اورشہنشاہ غزل مہدی حسن کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شام غزل کا انعقاد 6فروری کوکیا جائے گا۔

اس موقع پرمعروف غزل گائیک غلام عباس، علی بدر میانداد اورپیروڈین حسن عباس اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے جب کہ خاص مہمانوں میں فیض احمد احمد کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی، انتظارحسین، امجد اسلام امجد، وائس چانسلر لمزیونیورسٹی سہیل نقوی، لمزلٹریچرفیکلٹی کے ممبر سعیدغازی، فرخ خان، نوید ریحان، نادرہ شہباز اوربلال تنویرسمیت دیگرشامل ہے۔ لمزیونیورسٹی کی لٹریری سوسائٹی نے اس ایونٹ کویادگاربنانے کے لیے تیاریاں شروع کررکھی ہیں۔ دوسری جانب ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف غزل گائیک غلام عباس کا کہنا ہے کہ غزل گائیکی کے فروغ کے لیے اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد بہت خوش آئند بات ہے۔ لمزیونیورسٹی علم وتدریس کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے لیکن ' ایکسپریس میڈیا گروپ ' کی میڈیا پارٹنرشپ سے اس خطے کی دوعظیم شخصیات کوٹریبیوٹ پیش کرنے کے لیے شام غزل کے انعقادکافیصلہ بہت اچھا ہے۔ 'ایکسپریس میڈیا گروپ' ایک طرف تولوگوںکو لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رکھتا ہے ۔



اس بار ایکسپریس کے ساتھ مل کرہم شام غزل منائیں گے۔ اس لیے میری کوشش ہوگی کہ اپنی عمدہ پرفارمنس سے اس محفل کو ہمیشہ کے لیے یادگار بنا دوں۔ نوجوان گلوکارعلی بدر اورحسن عباس نے کہا کہ فیض احمد فیض اورشہنشاہ غزل مہدی حسن پاکستان کی پہچان ہیں۔ دونوں مہان شخصیات کو ٹریبیوٹ پیش کرنا ہمارے لیے کسی بھی بڑے اعزاز سے کم نہ ہوگا۔ لمزیونیورسٹی کی لٹریری سوسائٹی کے صدرعقیل احمد یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہم اس پروگرام کے ذریعے جہاں دوعظیم شخصیات کوٹریبیوٹ پیش کررہے ہیں، وہیں اپنی اس محفل سے ادب اورثقافت کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔ یہ ہمارا پہلا پروگرام ہے لیکن اس کے بعد ہرسال اس طرح کی خوبصورت ادبی اورثقافتی محفلیں سجتی رہیں گی۔ واضح رہے کہ شام غزل کی آرگنائزنگ کمیٹی میں عمر طارق، علمہ قریشی اورماہین شامل ہیں جب کہ محفل غزل میں شرکت کے لیے لمزیونیورسٹی کی لٹریری سوسائٹی کے صدر عقیل احمد یوسفزئی سے فون نمبر03144513979 پر رابط کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں