سعید اجمل کو پاکستان خود ایوارڈ سے نوازے گا
کسی اورکے انعام کی پروا نہیں،آئی سی سی تقریب کے بائیکاٹ کیلیے بے پناہ دبائو ہے، معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ چکا،ذکااشرف
آئی سی سی کی جانب سے نظر انداز ہونے والے سعید اجمل کو پاکستان کرکٹ بورڈ خود ایوارڈ سے نوازے گا۔
چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا کہ سعید دنیا کے نمبرون بولر ہیں، ہمیں کسی اور کے انعامات کی کوئی پروا نہیں، ہم خود اسٹار اسپنر کو خصوصی ایوارڈ دیں گے، آئی سی سی ایوارڈز تقریب کے بائیکاٹ کیلیے ہم پر بے پناہ دبائو ہے،اسپنرکو نظر انداز کیے جانے کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کی جانب سے ایوارڈز کیلیے یکسرنظر انداز کیے جانے والے سعید اجمل کی حوصلہ افزائی کیلیے خود انھیں خصوصی ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بات کا اعلان گذشتہ روز دبئی میں پاکستان کی آسٹریلیاکے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز فتح کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے دوران پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کیا۔ گذشتہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ پرفارمر ہونے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سعید اجمل کو کسی بھی ایوارڈ کیلیے شارٹ لسٹ نہیں کیا،انھوں نے ایوارڈز کیلیے زیر غور مدت 4 اگست 2011 سے 6 اگست 2012 کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں مجموعی طور پر 120وکٹیں حاصل کیں، ان میں سے 24 پلیئرز کو رواں برس کے آغاز پر انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں آئوٹ کیا تھا۔
تقریب کے دوران ذکا اشرف نے آف اسپنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'سعید اجمل آپ بدستور دنیا کے نمبر ون بولر اور پی سی بی آپ کی صلاحیتوں کی معترف ہے، چاہے کوئی انعام دے نہ دے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں، نہ ہم اس کی پروا کرتے ہیں، ہم آپ کو عمدہ کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور جب آپ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد وطن واپس آئیں گے تو ہم دنیا کا نمبر ون بولر بننے پر خصوصی انعام سے نوازیں گے'۔
15 ستمبر کو کولمبو میں شیڈول آئی سی سی ایوارڈز تقریب کے بائیکاٹ کے حوالے سے ذکا اشرف نے کہا کہ ہم نے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا کیونکہ یہ انتہائی اقدام ہوگا مگر ہم پر تقریب کے بائیکاٹ کیلیے کافی دبائو ہے، پاکستان میں مظاہرے ہورہے ہیں، لوگ سعید اجمل کی حمایت میں باہر نکل آئے ہیں، ہم نے لوگوں کے جذبات آئی سی سی تک پہنچا دیے، یہ معاملہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں بھی جا پہنچا، اس بارے میں کافی بحث ہورہی ہے، میں نہیں جانتا کہ وہاں سے کیا فیصلہ سامنے آتا ہے۔