ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وہ ریکارڈز جو اب تک نہ ٹوٹ سکے
ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وہ تاریخی ریکارڈز جسے اب تک کوئی کھلاڑی نہ توڑ سکا۔
کرکٹ دنیا بھر بالخصوص برصغیر میں بہت شوق سے کھیلا اور دیکھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سب سے زیادہ پُرلطف شکل ہے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کچھ ریکارڈز ایسے جو اب تک ٹوٹ نہیں سکے ہیں۔
سب سے کم گیندوں پر تیز رفتار سینچری
ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے کم گیندوں پر سینچری بنانے کا ریکارڈ جنوبی افریقا کے بلے باز ڈیوڈ ملر کے پاس ہے۔ جو انہوں نے 2017 میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے بنایا تھا۔ اس میچ میں ڈیوڈ ملر نے 35 گیندوں پر 100 رنز بنائے تھے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے پہلے تیز ترین سینچری بنانے کا ریکارڈ جمیکا کے مایہ ناز بلے باز اور پاکستانیوں کے ہر دل عزیز کرس گیل کے پاس ہے۔ کرس گیل نے 2016 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے صرف 48 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرکے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ جب کہ 2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی میچ میں کرس گیل نے جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی پہلی سینچری بھی اسکور کی تھی۔
تیز ترین ففٹی
ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین ففٹی بنانے کا ریکارڈ بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے، جو انہوں نے 2007 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے اسکور کی تھی۔
2007 میں آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی گروپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے یووراج نے 16 گیندوں پر 58 رنز اسکور کیے تھے۔ یہی وہی اننگ ہے جس میں انگلش بولر اسٹورٹ براڈ کے اوور میں مشہور زمانہ ایک اوور میں 6 چھکے بھی لگائے تھے۔
سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ
ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اب بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کے پاس ہے۔ جو انہوں نے 93 میچز میں 117 وکٹیں لے کر قائم کیا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکا کے لسیتھ ملنگا کے پاس تھا۔ پیس باؤلر ملنگا نے اپنے 2006 سے 2020 پر محیط 14 سالہ کیریئر میں 84 میچز میں 107 وکٹیں لیں تھی۔
سب سے زیادہ اسٹمپ کا ریکارڈ
کرکٹ میں اگر گلیاں اڑانے کی بات کی جائے تو ذہن میں پہلا نام بھارت کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپرمہیندرا سنگھ دھونی کا ہی آتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گلیاں اڑانے کا ریکارڈ دھونی کے پاس ہے۔ دھونی نے 98 میچز میں 34 بلے بازوں کی گلیاں اڑاکر انہیں پویلین واپسی کی راہ دکھائی۔
سب سے بڑے مارجن کے ساتھ فتح
کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں فقط ایک رنز بھی آپ کو جیت سے ہم کنار کرسکتا ہے لیکن جب یہی فتح کئی سو گنا زیادہ رنز سے ہو تو پھراس فتح کا لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ سری لنکا کے پاس بھی ہے جو کہ انہوں نے 2007 میں کینیا کے ساتھ کھیلتے ہوئے قائم کیا تھا۔
2007 کے اس یادگاری میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیا کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز کا ہدف دیا۔ لیکن جب کینیا کے بلے باز پچ پرآئے تو سری لنکن بولرز نے انہیں زیادہ دیر وکٹ پر رکنے نہیں دیا اور کینیا 10 وکٹوں کے نقصان پر محض 88 رنز ہی بنا سکا۔ یوں سری لنکا نے 172 رنز کے تاریخی مارجن سے فتح اپنے نام کی۔