عامر اور ہربھجن ایک دوسرے کیخلاف مورچہ بند
سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری میں دونوں نے تمام حدیں پھلانگ ڈالیں۔
محمد عامر اور ہربھجن سنگھ نے ایک دوسرے کے خلاف مورچہ سنبھال لیا جب کہ سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری میں دونوں نے تمام حدیں پھلانگ ڈالیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو پہلی بار 10 وکٹ سے شکست فاش دی، جس پر خاص طور پر بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کو چھیڑا جارہا ہے جنھوں نے مقابلے سے قبل کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو ہرا نہیں سکتا اس لیے واک اوور دے دے۔
اسی بیان کی بنیاد پر جب سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انھیں چھیڑا تو ہربھجن بھڑک اٹھے، اس لفظی گولہ باری کا آغاز عامر کے اس ٹویٹ سے ہوا، جس میں انھوں نے کہا کہ 'پوچھنا یہ تھا کہ ہربھجن نے اپنا ٹی وی تو نہیں توڑدیا، ہوتا ہے کہ ایسا یہ کرکٹ کا گیم ہے'۔
اس پر ہربھجن نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ عامر کو چھکا جڑکر اپنی ٹیم کو فتح دلارہے ہیں، اس کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ اس سکسر نے تمہارے گھر کے ٹی وی پر تو لینڈ نہیں کیا تھا۔
عامر کہاں پیچھے رہنے والے تھے، انھوں نے بھی ایک میچ کا کلپ شیئر کردیا جس میں شاہد آفریدی نے ٹیسٹ میچ میں ہربھجن کو ایک اوور میں 4 چھکے جڑے تھے، اس کے جواب میں ہربھجن نے عامر کو لارڈز ٹیسٹ میں نوبال اور فکسنگ کا طعنہ دیا، جس پر عامر نے انھیں ناموزوں جواب دیا تو ہربھجن نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دے ڈالا، اس پر عامر نے بھی ان پر جوابی حملہ کردیا۔