پولیس و رینجرز کی کارروائیوں میں 130 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان میں مذہبی جماعت،گینگ وار اور کالعدم تنظیم کے افراد بھی شامل


Staff Reporter February 05, 2014
ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے130ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان میں مذہبی جماعت، لیاری گینگ وار اور کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں، ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عمران عرف پارا کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، ملزم کا تعلق مذہبی جماعت سے بتایا جاتا ہے، سی آئی ڈی کے انسداد فرقہ واریت سیل کے انچارج فیاض خان نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم حسین عرف پکوڑا کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سی آئی ڈی اہلکار کے اغوا کے علاوہ کئی وارداتوں میں ملوث تھا۔

 photo 5_zpsf0a2ccdd.jpg

ہجرت کالونی کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران18افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی غرض سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا، گرفتار افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی ملا، رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ آپریشن کے دوران صرف 3 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران 32 ہتھیار برآمد کیے گئے، دریں اثنا سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 82 چھاپوں اور 4 پولیس مقابلوں کے دوران 110 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان میں 8 اشتہاری و مفرور بھی شامل ہیں، 15ملزمان کو اسلحہ آرڈیننس جبکہ13کو منشیات ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے19پستول و ریوالور، ایک کلاشنکوف، ایک شاٹ گن جبکہ بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں