ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ملک کو جتواؤں حارث رؤف

ٹی 20 کرکٹ میں ایک، دو یا تین کھلاڑیوں ہی کی کارکردگی میچ جتواتی ہے، حارث رؤف


ویب ڈیسک October 28, 2021
ٹیم میں ہر بولر میچ جتوانے کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈال رہا ہے،حارث رؤف فوٹو: فائل

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو حارث رؤف نے کہا ہے کہ ان کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ملک کو جتوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حارث رؤف کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بہت یادگار تھا کیوں کہ اس میں میں نے ملک کے لیے پہلی مرتبہ مین آف میچ کا ایوارڈ جیتا، میری ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ اپنی پرفارمنس سے ملک کو جتواؤں۔

حارث رؤف نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران جب مجھے بولنگ کا موقع ملا تو ابتدا میں اوپنر بیٹر مارٹن گپٹل خطرناک ثابت ہورہا تھا، وہ نیوزی لینڈ کی رنز لینے کی رفتار کو بڑھا رہا تھا، گپٹل عام طور پر ایک ماحول بناکر شاٹ کھیلتے ہیں اور میری کوشش یہی تھی کہ مجھے گپٹل کو وہ ماحول نہیں بنانے دینا، اور زیادہ بال ان کی باڈی پر کروں تاکہ وہ اسی میں ہی الجھے رہیں، میں نے مکمل منصوبہ بندی سے بولنگ کرائی اور نتیجہ اچھا نکلا۔



حارث رؤف نے مزید کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں تمام کھلاڑی ایک ساتھ اچھا کھیل پیش نہیں کرسکتے، ایک، دو یا تین کھلاڑیوں ہی کی کارکردگی میچ جتواتی ہے، ٹیم میں ہر بولر میچ جتوانے کے لیے اپنا اپنا حصہ ڈال رہا ہے، سارے بولر ہی اچھی بولنگ کرتے ہیں، جس سے مخالف ٹیم پر دباؤ بڑھتا ہے اور اس دوران ایک بولر کو وکٹیں مل جاتی ہیں، بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی اور نیوزی لینڈ کے خلاف میں نے اچھی پرفارمنس دی، اسی طرح اگلے میں کوئی اور بولر اچھی کارکردگی دکھائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |