آریان خان منشیات کیس میں این سی بی کا گواہ دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار

گوساوی کیخلاف ایک شخص سے رقم لے کر ملائیشیا میں نوکری کا وعدہ کرکے دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا


ویب ڈیسک October 28, 2021
کرن گوساوی وہی شخص ہے جس کی آریان خان کے ساتھ این سی بی کے دفتر میں سیلفی وائرل ہوئی تھی فوٹوفائل

بھارت کے شہر پونے کی پولیس نے آریان خان منشیات کیس میں شامل نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے آزاد گواہ کرن گوساوی کو فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پونے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے 27 اکتوبر کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کرن گوساوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین روز قبل گوساوی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو کے پولیس اسٹیشن میں خود کو پولیس کے حوالے کردے گا۔ گوساوی کے اس دعوے کے تین روز بعد پونے پولیس نے اسے حراست میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی آریان خان کو جھوٹے مقدمے میں پھنسا رہی ہے

کرن گوساوی کے خلاف مبینہ طور پر فراڈ کرنے کے الزام میں پونے شہر کے فراسخانہ پولیس اسٹیشن میں 19 مئی 2018 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں گوساوی پر الزام تھا کہ اس نے ایک شخص کو ملیشیا میں نوکری دلوانے کا وعدہ کرکے اس سے پیسے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ کرن گوساوی وہی شخص ہے جس کی آریان خان کے ساتھ این سی بی کے دفتر میں سیلفی وائرل ہوئی تھی۔ یہ شخص آریان خان منشیات کیس میں این سی بی کا آزاد گواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کی رہائی کیلیے شاہ رخ خان سے 25 کروڑ رشوت کا مطالبہ

کچھ عرصہ قبل بھارتی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے کارکن نواب ملک نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس شخص کے بارے میں کہا تھا کہ اس کا تعلق بی جے پی سے ہے اور یہ ایک پرائیویٹ جاسوس ہونے کا دعویدار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |