کالعدم تنظیم کااحتجاج راولپنڈی میں راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر پولیس سے جواب طلب

بتایا جائے کہ کن خطرات کی وجہ سے راستے بند کئے گئے ہیں؟، عدالت


ویب ڈیسک October 28, 2021
راستے بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے کالعدم تنظیم کے احتجاج کو روکنے کے لیے راستوں کی بندش پر ڈپٹی کمشنر اور پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے کالعدم مذہبی جماعت کی ریلی اور احتجاج کو روکنے کے لیے شہر میں راستوں کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راولپنڈی کو کنٹینروں کا شہر بنا دیا گیا ہے، راستے بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، عدالت متعلقہ حکام کو تمام کنٹینرز ہٹانے اور راستے کھولنے کا حکم دے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او لاہور کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا ہے، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ یکم نومبر کو بتایا جائے کہ کن خطرات کی وجہ سے راستے بند کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں