یہودی آبادکاری امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ

اسرائیلی حکام کا امریکی وزیر خارجہ کے رویہ پر سخت ردعمل کا اظہار

اسرائیلی حکام کا امریکی وزیر خارجہ کے رویہ پر سخت ردعمل کا اظہار

لاہور:
اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال کی اور مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔


خبررساں ادارے کے مطابق دونوں کے درمیان گفتگو انتہائی کشیدہ ماحول میں ہوئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر اسرائیل کو زرد کارڈ دکھایا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم امریکی خدشات کو سمجھتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ جن مکانات کی منظوری دی گئی اس کی تعداد کو کم کیا جائے۔

واضح رہے کہ امریکا نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس فیصلے سے اسرائیلی اور فلسطین کے درمیان امن عمل کو نقصان پہنچے گا۔
Load Next Story