ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف

ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے


Irshad Ansari October 28, 2021
ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ٹیلی کام صارفین کی سہولت کے لیے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام صارفین کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارف دوست کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن متعارف کرا دی ہے۔ ایپ اینڈرائیڈ (گوگل پلے) اور آئی او ایس (ایپل ایپ اسٹور) پر دستیاب ہے۔

صارف دوست موبائل ایپ کا مقصد عوام کو ٹیلی کام سروس سے متعلق شکایات درج کرانے میں آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے، صارفین ٹیلی کام سروسز، موبائل رجسٹریشن، ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم، ویب مواد کی رپورٹنگ، اور چوری شدہ فون بلاکنگ وغیرہ سے متعلق اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، ایپ صارف کو اپنی شکایات کو ٹریک کرنے اور شکایت کے حل پر رائے دینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔

ایپ میں صارفین کی آگاہی اور بہتر تفہیم کے لیے مختلف مسائل پر اکثر پوچھے گئےسوالات کے جوابات بھی شامل ہیں پی ٹی اے سی ایم ایس ایپ کا اجراء پی ٹی اے کی جدت طرازی، صارفین کی ضروریات کے بارے میں گہری سمجھ اور ترقی پسند حل کی فراہمی کو ظاہر کرتا ہے۔صارفین پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)ویب انٹرفیس (https://complaint.pta.gov.pk/RegisterComplaint.aspx) کے ذریعے یا پی ٹی اے کے کنزیومر سپورٹ سینٹر کے ٹال فری نمبر55055- 0800(صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک، ہفتے کے 7دن)کے ذریعے بھی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |