عالیہ بھٹ کی والدہ نے بیٹی کی شادی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی دسمبر میں شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں


ویب ڈیسک October 28, 2021
عالیہ اور رنبیر دسمبر سے پہلے پہلے اپنے تمام پراجیکٹس مکمل کروارہے ہیں فوٹوفائل

اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان نے اپنی بیٹی اور اداکار رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔

بھارتی میڈیا میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی دسمبر میں شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ دونوں دسمبر سے پہلے پہلے اپنے تمام پراجیکٹس مکمل کروارہے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کچھ پراجیکٹس کی تاریخیں آگے بڑھادی ہیں تاکہ دسمبر میں شادی کرسکیں۔

تاہم ان خبروں میں کتنی سچائی ہے اس بارے میں جب عالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا ''مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی''۔

ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سونی رازدان نے کہا مجھے بھی نہیں معلوم کہ شادی کب ہوگی۔ یہاں تک کہ میں بھی شادی کے حوالے سے معلومات کی منتظر ہوں۔

سونی رازدان نے مزید کہا خیر ابھی بہت وقت ہے ۔ مستقبل میں ایسا ہوگا، تاہم ابھی یہ وقت بہت دور ہے۔ انہوں نے کہا شادی کے بارے میں مزید معلومات جاننے کے لیے آپ کو عالیہ کے ایجنٹ کو فون کرنا پڑے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ اس کے ایجنٹ کو بھی اس حوالے سے کوئی معلومات نا ہوں۔

دوسری جانب رنبیر کپور کے انکل رندھیر کپور نے بھی ان کے بھتیجے اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شادی کے حوالے سے کوئی خبر نہیں سنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں