کونٹن ڈی کوک نے نسلی امتیاز کیخلاف اظہار سے انکار پر معافی مانگ لی
جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی طرف سے علامتی احتجاج کی ہدایات کا انداز غلط تھا جو اچھا نہیں لگا، ڈی کوک
جنوبی افریقی کرکٹر ڈی کوک نے نسلی پرستی کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے علامتی گھٹنے ٹیکنے سے انکار پر معافی مانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بلے باز کونٹن ڈی کوک نے نسل پرستی کے خلاف علامتی احتجاج میں شرکت سے انکار پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھین: ڈی کاک کا نسلی امتیاز کیخلاف اظہار سے انکار
اوپنر ڈی کوک کا کہنا ہے کہ وہ نسل پرست نہیں، جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کی طرف سے علامتی احتجاج کی ہدایات کا انداز غلط تھا۔ جو مجھے اچھا نہیں لگا، اگر میرے گھٹنا ٹیکنے سے دوسروں کو اس بارے میں شعور بیدار کرنے میں مدد ملتی ہے اور ان کی زندگی بہتر ہوتی ہے توایسا کرنے میں خوشی ہوگی۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں کونٹن ڈی کوک کو اس علامتی احتجاج کا حصہ نہ بننے پر میچ سے باہر بیٹھا دیا گیا تھا۔