آریان خان نے جیل میں والد سے ملنے والے ساڑھے چار ہزار روپے کہاں خرچ کیے

آریان کو جیل کا کھانا اور پانی پسند نہیں، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 28, 2021
شاہ رخ خان نے آریان سے 21 اکتوبر کو جیل میں ملاقات کی تھی فوٹوفائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ان دنوں جیل میں بند ہیں اور بہت ہی مشکل وقت گزار رہے ہیں۔

کنگ خان کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے آریان خان نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا کہ وہ زندگی میں اتنے مشکل دور سے بھی گزریں گے۔ لیکن جب سے ان کا نام منشیات کیس میں سامنے آیا ہے وہ جیل میں راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔ یہاں تک کہ انہیں آزادی کے ساتھ چلنے پھرنے کے لیے بھی انتظار کرنا پڑتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں جیل حکام نے بتایا تھا کہ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کے لیے جیل میں 4 ہزار 500 روپے کا منی آرڈر بھجوایا تھا جن سے وہ جیل کی کینٹین سے چیزیں خرید سکے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو قیدی نمبرالاٹ کردیا گیا

حالیہ رپورٹس کے مطابق آریان کو جیل کا کھانا اور پانی پسند نہیں لہذا انہوں نے والد کی جانب سے ملنے والے پیسوں سے بسکٹ اور منرل واٹر خریدا اور صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے ان پیسوں سے جیل کی لائبریری سے کچھ کتابیں بھی خریدیں تاکہ جیل میں اپنا وقت گزار سکیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے آریان سے 21 اکتوبر کو جیل میں ملاقات کی تھی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ آریان نے والد کو بتایا تھا کہ انہیں جیل کے اندر کے حالات اور وہاں فراہم کیے جانے والے کھانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

بعد ازاں شاہ رخ خان نے جیل حکام سے بیٹے کے لیے گھر کا بنا ہوا کھانا لانے کے لیے پوچھا تھا۔ جس پرجیل حکام نے کہا تھا انہیں ایسا کرنے کے لیے عدالت سے خصوصی اجازت لینی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔