سعودی عرب نے حزب اللہ کی حمایت پر لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا

القرض الحسن حزب اللہ کے لیے رقم جمع کرنے سمیت دیگر سرگرمیوں میں مدد فراہم کرتی تھی، سعودی حکومت


ویب ڈیسک October 28, 2021
القرض الحسن حزب اللہ کے لیے رقم جمع کرنے سمیت دیگر سرگرمیوں میں مدد فراہم کرتی تھی، سعودی حکومت

سعودی حکومت نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

سعودی عرب نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی لبنانی تنظیم القرض الحسن کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ملک میں تنظیم کے تمام اثاثے منجمد کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق القرض الحسن حزب اللہ کے لیے رقم جمع کرنے سمیت دیگر سرگرمیوں میں مدد فراہم کرتی تھی۔

واضح رہے کہ رواں برس امریکا نے اقوام متحدہ کو ایران حامی لبنانی گروپ حزب اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں