وال اسٹریٹ کے بعد دنیا بھر کی مارکیٹس میں بڑے پیمانے پر فروخت
ایشیا میں سب سے زیادہ مندی ٹوکیو میں 4.18 فیصد ریکارڈ کی گئی
امریکا وچین کے اقتصادی حالات میں ابتری کے خدشات کی وجہ سے دنیا بھر میں حصص مارکیٹس منگل کو گرگئیں، وال اسٹریٹ اور ایشیا کے بعد یورپی مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہوگئیں۔
دوپہر تک لندن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100 انڈیکس 0.40 فیصد، فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس 30 انڈیکس 0.96 فیصداور پیرس کا سی اے سی40 انڈیکس 0.21 فیصد تک گرچکا تھا، قبل ازیں وال اسٹریٹ میں بڑے پیمانے پرفروخت کا دبائو دیکھا گیا، سرمایہ کاروں میں امریکی کمزور مینوفیکچرنگ ڈیٹا کے علاوہ امریکی وزیرخزانہ کی جانب سے جمعہ کو قرضوں کی امریکی حد ختم ہونے کے انتباہ پر اس حد میں اضافے پر سیاسی ڈیڈلاک اور ممکنہ ڈیفالٹ کے خدشات نے بھی مارکیٹ کو متاثر کیا۔
ادھر ایشیا میں سب سے زیادہ مندی ٹوکیو میں 4.18 فیصد ریکارڈ کی گئی، نکئی انڈیکس منہ کے بل گر پڑا، سیئول میں 1.73 فیصد مندی دیکھی گئی، سڈنی کا انڈیکس 1.75 فیصد نیچے آگیا، ہانگ کانگ کی مارکیٹ 2.89 فیصد گرگئی جبکہ ویلنگٹن 0.97 فیصد، منیلا2.15فیصد، کوالالمپور 1.40 فیصد، جکارتہ 0.78 فیصد، سنگاپور 0.84فیصد، بنکاک میں شیئرپرائسز 1.24 فیصد کم ہوگئیں جبکہ ممبئی کی مارکیٹ میں جمود طاری رہا۔