
اجلاس میں وفاقی وزرا، اعلی عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے اور کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
یہ پڑھیں: ٹی ایل پی کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، عثمان بزدار
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔
اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔