ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کرلی

امید ہے کہ عدالت کل ہی آریان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرے گی، وکیل آریان خان


ویب ڈیسک October 28, 2021
امید ہے کہ عدالت کل ہی آریان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرے گی، وکیل آریان خان - فوٹو:فائل

ممبئی ہائی کورٹ نے منشیات کیس میں بالی وڈ کے 'کنگ' شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ میں منشیات استعمال کرنے کے کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے آریان اور این سی بی کے وکلا کے دلائل سنے اور ضمانت کا فیصلہ دیا۔

آریان کی ضمانت منظور پر این سی بی وکیل کی جانب سے مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ آریان نہ صرف منشیات استعمال کرنے میں ملوث ہے بلکہ اس کی اسمگلنگ بھی کرتا ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کی جانب سے 20 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی جس پر 26 سے 28 اکتوبر تک سماعت جاری رہی۔

آریان کے وکیل نے ضمانت منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت پر تفصیلی فیصلہ کل جاری کیا جائے گا اور امید ہے کہ عدالت کل ہی آریان کو رہا کرنے کے احکامات جاری کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔