ٹی ایل پی کی مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آگئی

قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تنظیم کے 97افرادکی شناخت کر لی


ویب ڈیسک October 28, 2021
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تنظیم کے 97افرادکی شناخت کر لی (فوٹو : فائل)

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مبینہ کارکنوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

گزشتہ روز سادھوکی کے مقام پر پولیس اور ٹی ایل پی کارکنوں میں جھڑپوں میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 253 زخمی ہوگئے تھے۔ سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ جن افراد نے فائرنگ کی یا تھوڑ پھوڑ کی سب افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔



ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کالعدم تنظیم کے 97افرادکی شناخت کر لی، جن کی گرفتاری کےلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔ اسپیشل کمانڈوز سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر فائرنگ کرنیوالے افراد کو گرفتار کریں گے، پلان ٹو کے تحت فائرنگ کےلئے سہولت کار بننے والے 30افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا،

ملزمان کی مختلف ویڈیوز، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کی گئی۔ وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے فائرنگ کرنیوالے افراد کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔