ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان آج بھی برقرار

آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اورایک موقع پر ڈالر کی قدر 172روپے سے بھی نیچے آگئی


ویب ڈیسک October 28, 2021
آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی اورایک موقع پر ڈالر کی قدر 172روپے سے بھی نیچے آگئی۔(فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 174 روپے سے نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کے تمام دورانیئے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 172روپے سے بھی نیچے آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 52 پیسے کی کمی سے 172روپے 26 پیسے پر بند ہوئے اور اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے گھٹ کر 173روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔