بھارت کی جانب سے اسلحے کے حصول کی دوڑ پر شدید تحفظات ہیں دفتر خارجہ

پاک بحریہ نے بھارتی آب دوز تلاش کر کے بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی تیاری ثابت کر دی، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک October 28, 2021
پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز تلاش کر کے بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی تیاری ثابت کر دی، ترجمان دفتر خارجہ۔(فوٹو: فائل)

BOGOTA, COLOMBIA: پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کی گرفتاریوں پر اظہار مذمت اور بھارت کی جانب سے اسلحے کے حصول کی دوڑ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور دنیا بھر میں پاکستانی مشنز نے تنازع کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرمیاں کیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے اسلحے کے حصول کی دوڑ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، وزیراعظم نے بارہا کہا کہ افغان صورت حال پاکستان پر براہ راست اثر انداز ہو گی اور بھارت افغانستان میں موجودہ صورتحال سے تعلق جوڑنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی آب دوز تلاش کر کے پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے اپنی تیاری ثابت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں