پولیس کو شہید کرنے والوں کی حوالگی تک مذاکرات نہیں ہوں گے فواد چوہدری

محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں


ویب ڈیسک October 28, 2021
فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ واضح کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنے والے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں، اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کے خلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں، سیاسی جماعتوں کا احتجاج اور کالعدم جماعتوں کے احتجاج میں فرق ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں : کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت پنجاب میں ایک بار پھر مذاکرات شروع
انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی، نون لیگ اور پی ٹی آئی نے سیاسی تحریکیں چلائی ہیں، یہ تحریکیں مسلح نہیں تھیں بدقسمتی ہے کہ کچھ لوگ ایک کالعدم جماعت کی دہشت گردی کو سیاسی معاملہ سمجھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |