
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز دنیش کارتک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ''ہم اب 3 سے 5 بن گئے ہیں''۔
And just like that 3 became 5 🤍
— DK (@DineshKarthik) October 28, 2021
Dipika and I have been blessed with two beautiful baby boys 👶
Kabir Pallikal Karthik
Zian Pallikal Karthik
and we could not be happier ❤️ pic.twitter.com/Rc2XqHvPzU
دنیش کارتک کے ہمراہ تصویر میں ان کا پالتو کتا بھی موجود ہے جب کہ ایک بچے کو انہوں نے خود گود میں اٹھارکھا ہے اور ایک بیٹا ان کی بیوی کے پاس موجود ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ ہم نے بچوں کے نام 'کبیر پالیکل کارتک اور زین پالیکل کارتک رکھے ہیں۔
واضح ہے بھارتی کھلاڑی دنیش کارتک اور دیپیکا پالیکل کی شادی 2015 میں ہوئی تھی جب کہ ان کی بیوی بھی اسکواش کی کھلاڑی ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔