وزیراعظم نواز شریف اور پی سی بی چیرمین ذکا اشرف کی جلد ملاقات کا امکان

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پی سی بی چیف کو تعاون کرنے کی یقین دہانی کرادی

نیشنل ٹیم کے کوچز کی تعیناتی کا فیصلہ وسیم کی زیرسربراہی کمیٹی کریگی۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلش کرکٹ بورڈز کے مجوزہ تھری بگ فارمولے پر حکومتی ہدایات لینے کیلیے ذکا اشرف اسلام آباد میں موجود ہیں۔

منگل کو انھوں نے اس حوالے سے نیشنل پریس کلب میں میٹ دی پریس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس معاملے کو سفارتی سطح پر حل کرنے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں گی جس کے لیے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیر اعظم سے ملاقات سے مسائل کوحل کرنے میں مدد ملے گی، ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سرپرست اعلیٰ وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کا وقت طلب کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ملاقات ہوجائیگی، اس موقع پر ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کا انتخاب جمہوری عمل کے ذریعے ہوتا ہے توقع ہے کہ جمہوری طریقہ کارکا احترام کیا جائیگا۔




انھوں نے کہا کہ بگ تھری کے لیے دو دن کی انتھک محنت اور تمام فریقین سے ملاقاتوں کے بعد پانچ رکن ممالک کو ہم خیال بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اور اب 8 فروری کوسنگاپور میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں،ایک سوال پر بورڈ چیئرمین نے کہا کہ فیصلے میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر کر رہے ہیں اور کپتان مصباح الحق کی کارکردگی بہتر ہے اس لیے تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔انھوں نے ایک سوال پرکہا کہ کوچز کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے وسیم اکرم کی سربرا ہی میںکمیٹی اس کا فیصلہ کرے گی۔
Load Next Story