میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب

گورنر ہاوٴس میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں قدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا


ویب ڈیسک October 29, 2021
گورنر ہاوٴس میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں قدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا

میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے۔

قائد ایوان کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ قائم مقام اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے بتایا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

میرعبدالقدوس بزنجو اجلاس میں بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے، کیونکہ قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔ قدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔

یہ بھی پڑھیں: عبدالقدوس بزنجو وزارت اعلیٰ اور میر جان جمالی اسپیكر كیلئے نامزد

شام کو گورنر ہاوٴس میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں قدوس بزنجو نے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ تقریب میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں