آریان خان کا رہائی کے بعد قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ

ضمانت کی خبر سن کر آریان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی اور انہوں نے جیل حکام کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک October 29, 2021
آریان خان نے ضمانت کی خوشخبری دینے والے جیل حکام کا شکریہ ادا کیا فوٹوفائل

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے جیل سے رہائی کے بعد چند قیدیوں کے خاندان کی مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو گزشتہ روز بومبے ہائی کورٹ سے بالآخر ضمانت مل ہی گئی۔ تاہم ابھی وہ جیل سے باہر نہیں آئے ہیں۔ آریان اور ان کے ساتھ ضمانت حاصل کرنے والے دیگر افراد کو عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد آج یا پھر کل رہائی کا پروانہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آریان کی جیل سے واپسی پر شاہ رخ اور گوری کا انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ

آریان خان نے جیل میں کافی مشکل وقت گزارا تاہم گزشتہ روز تقریباً شام 6 بجے جب جیل حکام نے انہیں ضمانت کی خوشخبری سنائی تو وہ بہت زیادہ خوش ہوگئے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔ صرف یہی نہیں بلکہ آریان خان نے جیل حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان کی آرتھر روڈ جیل میں قیام کے دوران کچھ قیدیوں سے واقفیت ہوگئی تھی اور انہوں نے رہائی کے بعد ان قیدیوں کے خاندانوں کی مالی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کا این سی بی آفیسر سے اچھا انسان بن کر دکھانے کا وعدہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جب آریان خان این سی بی کی کسٹڈی میں تھے تو کاؤنسلنگ سیشن کے دوران انہوں نے این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے وعدہ کیا تھا کہ وہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کی سماجی اور مالی بہتری کے لیے کام کریں گے اور ایک اچھا انسان بن کر دکھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں