بگ بیش شعیب ملک کی ناکامی کے باوجود ہوریکنز نے فائنل میں جگہ بنالی

سابق پاکستانی کپتان محض 8 گیندوں پر 3رنز بناپائے

سابق پاکستانی کپتان محض 8 گیندوں پر 3رنز بناپائے۔ فوٹو: پی سی بی/فائل

شعیب ملک کی ناکامی کے باوجود ہوبارٹ ہوریکنز نے بگ بیش کے فائنل میں جگہ بنالی۔


سابق پاکستانی کپتان محض 8 گیندوں پر 3رنز بناپائے، ہوریکنز نے فتح کیلیے درکار142رنز 18.1 اوورز میں تین وکٹ کھو کرحاصل کرلیے، ٹم پائن نے 65 کی اننگز کھیلی، کپتان جورج بیلی32 پر ناٹ آئوٹ رہے،بین ڈنک اس مرتبہ 30رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، ٹاس جیتنے والی میلبورن اسٹارز کی ٹیم 8 وکٹ پر 141رنز بناسکی، بریڈ ہوج نے 51رنز بنائے، کیمرون بوائس نے 3 اور بین لینگلن نے 2 وکٹیں لیں، شعیب نے ایک وکٹ لی۔
Load Next Story