ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی گئی

حکومت کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہی قومی ٹیم کو پڑوسی ملک بھجوانے کا فیصلہ کرینگے۔پی سی بی


Sports Reporter February 05, 2014
حکومت کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہی قومی ٹیم کو پڑوسی ملک بھجوانے کا فیصلہ کرینگے۔پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرکت وزیر اعظم کی اجازت سے مشروط کردی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے منگل کو سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں واضح کیا کہ انٹرنیشنل ایونٹس ہونے کے وجہ ایشیا کپ اور اس کے بعد ورلڈ ٹوئنٹی20 چیمپئن شپ میں شرکت ضروری ہے لیکن بنگلہ دیش میں سیکیورٹی خاص طور پر پاکستان کے حوالے سے حساس صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر کوئی قدم اٹھانا مناسب نہیں سمجھتے،حکومت کی طرف سے ملنے والی ہدایات کی روشنی میں ہی قومی ٹیم کو پڑوسی ملک بھجوانے کا فیصلہ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں