ڈالر کے انٹربینک نرخ 172 سے بھی نیچے آگئے

جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 61 پیسے کی کمی سے 171.65 روپے پر بند ہوئے


Staff Reporter October 29, 2021
جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 61 پیسے کی کمی سے 171.65 روپے پر بند ہوئے (فوٹو : فائل)

آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام سے متعلق مثبت اشاروں کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو تیسرے دن بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 172 روپے جبکہ اوپن ریٹ 173 روپے سے بھی نیچے آگئے۔

انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو بھی کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی قدر تنزلی سے دوچار رہی جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید 61 پیسے کی کمی سے 171.65 روپے پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے گھٹ کر 172.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں