کراچی سے لگژری گاڑیاں چوری کرکے بلوچستان لے جانے والا گرفتار

سوئی میں سجاول بگٹی اورمیاں خان بگٹی کو گاڑیاں فروخت کرتا تھا جو جعلی کاغذ کے بعد انہیں رینٹ اے کار میں چلاتے ہیں،ملزم


Staff Reporter October 29, 2021
سوئی میں سجاول بگٹی اورمیاں خان بگٹی کو گاڑیاں فروخت کرتا تھا جو جعلی کاغذ کے بعد انہیں رینٹ اے کار میں چلاتے ہیں،ملزم (فوٹو: فائل)

اینٹی وائلنٹ لفٹنگ سیل نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور عرف بافو بگٹی کو گرفتار کرلیا، ملزم کراچی سے لگژری گاڑیاں ریوو، ویگو اور دیگر چوری و چھیننے میں ملوث ہے۔

اے وی ایل سی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم سے ایک کرولا کار بھی برآمد کی گئی ہے جوکہ ملزم وارداتوں میں استعمال کرتا تھا۔ ملزم کراچی سے نئی گاڑیاں چوری و چھینتا اور انھیں بلوچستان منتقل کردیتا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ وہ بلوچستان میں سوئی کے علاقے میں سجاول بگٹی اور میاں خان بگٹی نامی افراد کو گاڑیاں فروخت کرتا تھا جو کہ ان گاڑیوں کو ٹیمپر کرکے جعلی کاغذات بناتے اور رینٹ اے کار کے طور پر چلاتے تھے۔

ملزم کے خلاف کراچی کے متعدد تھانوں کے علاوہ اندرون سندھ میں بھی مقدمات درج ہیں، ملزم سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں