شاہراہوں کی بندش کیخلاف درخواست پر نوٹس جاریجواب طلب

موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اور موبائل فون سروس کی بندش کو مستقل روکنے کے احکامات دیے جائیں،درخواست میں استدعا


Staff Reporter February 05, 2014
چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ فوٹو: فائل

عدالت عالیہ نے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری،موبائل فون سروس، جلسے جلوسوں، دھرنوں، ریلیوں پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ داخلہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی،حاجی گل احمد نے اپنی درخواست میں محکمہ داخلہ اوردیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی، موبائل فون سروس بند کرنااور مخصوص مقاصد کیلیے اہم عوامی شاہراہوں کو بندکرناشہریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے کے مترادف ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کرنے جیسے دیگر اقدامات سے دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا بلکہ پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادروں کی کرپشن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔

 photo 1_zpsd441b731.jpg

عوام الناس کوانتہائی پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، عام آدمی بالخصوص کاروباری افراد،مزدور طبقے کا اپنے اہلخانہ سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے، شہر میں ہونیوالے ناگہانی حادثات کی بروقت اطلاع نہ ہونے ،مریضوں کو بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں، حکومت کی جانب سے دہشت گردی اور جرائم کی روک تھام کیلیے مناسب اقدامات کے بجائے اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوتی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، موبائل سروس پر پابندی کو مستقل بنیادوں پر روکنے کے احکامات دیے جائیںاور جلسے جلوسوں، ریلیوں پر پابندی عائدکی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں