راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والے چوتھے بولر بن گئے
ٹی ٹوئنٹی میں راشد خان سے پہلے شکیب الحسن، لیستھ ملنگا اور ٹم ساؤتھی 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں
افغان اسپنر راشد خان ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے۔
افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ لیگ اسپنر نے محمد حفیظ کو 10 رنز پر پویلین واپس بھیج کر اپنی 100ویں وکٹ مکمل کی۔
راشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹٰی انٹرنیشنل میں بنگلادیش کے آل راؤنڈر اور لیفٹ آرم اسپنر شکیب الحسن اب تک 117 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ حال ہی میں تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے سری لنکا کے فاسٹ بولر لیستھ ملنگا 107 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے ٹی ٹوئنٹٰی ورلڈکپ کے دوران ہی اپنی 100،100 وکٹیں پوری کیں۔