اپوزیشن جو مرضی کرتی رہے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے عثمان بزدار

پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے، عثمان بزدار


ویب ڈیسک October 30, 2021
پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے، عثمان بزدار فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جو مرضی کرتی رہے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

لاہور میں عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے رہنما و سابق ایم این اے رائے حسن نواز نے ملاقات کے دوران کہا کہ ساہیوال ڈویژن کی تعمیر و ترقی کے لئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پر کام جاری ہے، ساہیوال میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے لوگوں کو علاج کے لئے لاہور نہیں آنا پڑے گا، سمندری انٹرچینج سے ساہیوال کیلئے ایکسپریس وے بنایا جائے گا، ایکسپریس وے کی تعمیر سے نہ صرف شہریوں کو آمد و رفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کا حقیقی سفر شروع ہو چکا ہے، جو علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے، انہیں آگے لے کر جا رہے ہیں اپوزیشن کو ملکی مفادات کے خلاف کوئی کام نہیں کرنا چاہیے، اپوزیشن جو مرضی کرتی رہے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں