فضل الرحمن مذاکرات میں ذاتی حیثیت سے شمولیت کی اجازت دیں مفتی کفایت اللہ

اتحادی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) کا مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے،رہنما جے یو آئی ف

اتحادی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) کا مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے،رہنما جے یو آئی ف۔فوٹو:فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنے میں ان کی جدوجہد شامل تھی۔


انہوں نے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے تیاری کی ہوئی تھی، اتحادی ہونے کے باوجود جے یو آئی (ف) کا مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونا افسوسناک ہے۔ ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی حیثیت میں مذاکرات میں شمولیت کی اجازت دیں تاہم وہ پارٹی ڈسپلن کے تحت امیر مولانا فضل الرحمن کی اطاعت کے پابند ہیں۔
Load Next Story