اوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت

پولیس نے ملزم کو وقوعے کے چار سال بعد گرفتار کیا تھا

پولیس نے ملزم کو وقوعے کے چار سال بعد گرفتار کیا تھا۔(فوٹو: فائل)

نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے معروف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین کو سزائے موت، عمر قید، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔ مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015ء میں اس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔


ملزم نے لڑکی کو کماد کی فصل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے گلا دبا کر قتل کر نے کے بعد فرار ہوگیاتھا۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے تاہم اس کی لاش دوروز بعد برآمد ہوئی تھی۔

اس دوران پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو وقوعے کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔
Load Next Story