‏ایف بی آر نے 500 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرلیا

انکم ٹیکس بھی 32 فیصد اضافے کے ساتھ 622 ارب روپے ہو گیا


ویب ڈیسک October 30, 2021
انکم ٹیکس بھی 32 فیصد اضافے کے ساتھ 622 ارب روپے ہو گیا

LOS ANGELES,: ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 500 ارب روپے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا۔

مزمل اسلم نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکٹھا کردہ ٹیکس37 فیصد زیادہ ہے، انکم ٹیکس بھی 32 فیصد اضافے کے ساتھ 622 ارب روپے ہو گیا، انکم ٹیکس وصولیاں بھی گزشتہ سال سے 151 ارب روپے زیادہ ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ ‏پہلے 4 ماہ کے لیے مقرر کردہ اصل ہدف سے 228 ارب زیادہ ٹیکس وصول ہوئے، مجموعی وصولی کو نظر انداز کریں اور صرف انکم ٹیکس کی وصولی پر توجہ دیں، یہ رجحان واضح طور پر زیادہ ٹیکس وصولی اور اعلی نمو کی نشاندہی کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |