سعودیہ کے بعد بحرین اور کویت نے بھی لبنانی سفیر کو بیدخل کردیا

سعودی حکومت کے فیصلے کے کچھ ہی دیر بعد بحرین نے بھی لبنان کے سفیر کو بیدخل کردیا


ویب ڈیسک October 30, 2021
سعودی حکومت نے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلاتے ہوئے تمام درآمدات کو بھی روک دیا ہے

سعودی حکومت نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جس کے بعد بحرین نے بھی لبنانی سفیر کو بیدخل کردیا۔

سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض میں تعینات لبنانی سفیر سے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کو کہا ہے جب کہ لبنان میں موجود سعودی سفیر کو واپس بلالیا۔ علاوہ ازیں لبنان سے تمام درآمدات کو بھی روک دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے اس اقدامات کی حمایت میں بحرین اور کویت نے بھی لبنان کے سفیر کو دو دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لبنان سے درآمد روکنے کا فیصلہ سعودی عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی حکومت کی جانب سے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ لبنان کی جانب سے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

سعودی حکومت کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے تاہم لبنانی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کوئی اہم اقدامات نہیں کیے ہیں۔

دوسری جانب لبنان کے ایک وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سعودی جارحیت کو قرار دینے پر لبنان کے خلاف سعودی عرب نے یہ اقدام اُٹھایا ہے تاہم اس سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |