حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی میں ملاقات کے طریقہ کار پر ابتدائی امور طے ہوگئے

دونوں کمیٹیوں سے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹے میں اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی


عامر خان February 05, 2014
دونوں کمیٹیوں کے درمیان ملاقات میں مذاکرات کے حوالے سے نکات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ فوٹو:فائل

حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان ملاقات کے طریقہ کار اور ابتدائی امور سے متعلق بیک ڈور چینل کے ذریعے معاملات طے ہوگئے ہیں اور دونوں کمیٹیوں سے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ 48 سے 72 گھنٹے میں اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوگی جس میں مذاکرات کے حوالے سے نکات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

حکومتی ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں جانب سے ابتدائی رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ فریقین ملاقات کے بعد تحریری ضمانت دیں گے کہ مذاکراتی عمل کے آخری نتیجے تک ایک دوسرے پر حملے نہیں کیے جائیں گے اور دونوں جانب سے کوئی بھی فریق ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں کرے گا، ان نکات پر تحریری معاہدہ ہونے کے بعد یہ طے کیا جائے گا کہ آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے طالبان اپنی کمیٹی کے ذریعے شرائط یا پالیسی سے حکومتی کمیٹی کو آگاہ کریں گے اور حکومتی کمیٹی ان شرائط کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کو اعتماد میں لے کر اس حوالے سے حکومتی پالیسی سے طالبان کمیٹی کو آگاہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں