
دعوی سول کورٹ میں دائر کیا گیا۔ عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر دعوی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 17 جنوری کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے 2 بچے شدید زخمی ہوئے۔ بچے بالکونی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا۔ واقعے میں 6 سالہ بچہ کریم موقع پر جاں بحق جبکہ 4 سالہ سعد شدید زخمی ہوگیا تھا۔
دعوی میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گھر کی بالکنی میں لگی ہوئیں تھیں۔ خطرناک تاروں سے شہریوں کو محفوظ رکھنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔ کے الیکٹرک کی کھلی تاروں کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی۔ کے الیکٹرک والے متاثرین کی داد رسی تک نہیں آئے۔ کے الیکٹرک لواحقین کو معاوضہ دینے کا ذمے دار ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔