کرنٹ لگنے سے بچے کی ہلاکت پر لواحقین کا کے الیکٹرک پر ہرجانے کا دعویٰ

کے الیکٹرک کی 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گھر کی بالکنی میں لگی ہوئیں تھیں، دعویٰ


کورٹ رپورٹر October 30, 2021
کے الیکٹرک کی 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گھر کی بالکنی میں لگی ہوئیں تھیں، دعویٰ

اورنگی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت سے 6 سالہ بچے کی ہلاکت پر لواحقین نے مقامی عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف ایک کروڑ 44 لاکھ کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

دعوی سول کورٹ میں دائر کیا گیا۔ عثمان فاروق ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر دعوی میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 17 جنوری کو کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے 2 بچے شدید زخمی ہوئے۔ بچے بالکونی میں کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا۔ واقعے میں 6 سالہ بچہ کریم موقع پر جاں بحق جبکہ 4 سالہ سعد شدید زخمی ہوگیا تھا۔

دعوی میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کی 11 ہزار وولٹیج کی تاریں گھر کی بالکنی میں لگی ہوئیں تھیں۔ خطرناک تاروں سے شہریوں کو محفوظ رکھنا کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے۔ کے الیکٹرک کی کھلی تاروں کی وجہ سے بچے کی ہلاکت ہوئی۔ کے الیکٹرک والے متاثرین کی داد رسی تک نہیں آئے۔ کے الیکٹرک لواحقین کو معاوضہ دینے کا ذمے دار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں