انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 26ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم 125 رنز پر پویلین لوٹ گئی جب کہ انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف 12ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے 71 رنز کی جارحانہ اور ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ جیسن روئے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل ٹاس انگلش کپتان اون مورگن نے جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور 51 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی تھی۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ ایک ایک، گلین میکسوئل 6، مارکس اسٹونس 0، میتھیو ویڈ 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ایرون فنچ نے 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، ایشٹن اگار 20، پیٹ کمنز 12 اور مچل اسٹاک 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا نے مچل مارش کی جگہ ایشٹن آگار کو ٹیم میں شامل کیا ہے جب کہ انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
واضح رہے آسٹریلیا اور انگلینڈ نے اپنے دونوں ابتدائی میچ میں فتح حاصل کررکھی ہے اور دونوں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔