پاکستان نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

وزیراعظم مودی کا اجلاس میں شرکت کے لیے اٹلی جانا پاکستان کی فضائی حدود کے استعمال کے بغیر ناممکن تھا


ویب ڈیسک October 30, 2021
بھارتی وزیراعظم نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی تھی، فوٹو: فائل

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی جس پر پاکستان نے ایک ذمہ دار اور معاملہ فہم ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے درخواست قبول کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں آج جی-20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم کو اٹلی جانا تھا جس کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرنا ناگزیر تھا۔

بھارتی وزیراعظم نے اٹلی جانے کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست کی تھی۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور معاملہ فہم پڑوسی ملک کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم مودی کو اجازت دے دی۔

پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے پر بھارتی وزیراعظم کا بوئنگ طیارہ تھری ہنڈرڈ ای آر کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل ہوا اور تربت و پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر ایران ترکی کے راستے اٹلی پہنچا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یورپی ممالک کے دورے سے واپسی پر بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اپنے ملک جائیں گے۔ قبل ازیں بھارتی کمرشل طیاروں نے بھی اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی فضائی حدود استعمال کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں