وزیراعظم اور علماء کی ملاقات فواد چوہدری کو باہر نکال دیا گیا

کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے تجویز کیے گئے دو علماء کرام کے نام بھی کمیٹی میں شامل نہیں کیے گئے، ذرائع


Staff Reporter October 30, 2021
علما کرام نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کی موجودگی پر اعتراض کیا۔(فوٹو: فائل)

وزیراعظم سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علما کے اعتراض پر وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کو میٹنگ سے اٹھا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد میں کالعدم ٹی ایل پی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لینے کےلیے وزیراعظم نے علماء اور مشائخ سے ملاقات کی تاہم علما کرام نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایک وفاقی وزیر اور ایک معاون خصوصی کی موجودگی پر اعتراض کیا۔ علماء کرام کے اعتراض پر میٹنگ سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور ایک حکومتی شخصیت کواٹھا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کی طرف سے تجویزکیے گئے دو علماء کرام کے نام بھی کمیٹی میں شامل نہیں کیے گئے، کالعدم جماعت نے مفتی منیب الرحمن اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کے بھائی ارشد سعید کاظمی کوکمیٹی میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں علما کے نام مسترد کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں