گزشتہ ہفتے ڈالر کی بے لگام اڑان کا تسلسل رک گیا
ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی
معیشت پر زرمبادلہ کے دباؤ میں کمی سے متعلق اقدامات و سہولیات سے گزشتہ ہفتے ڈالر کی بے لگام اڑان کا تسلسل رک گیا۔
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کی زراعانت کے ساتھ موخر ادائیگی پر 1.2 ارب ڈالر کا تیل دینے سہولت دینے سے روپیہ پر بڑھتے ہوئے دباؤ میں کمی واقع ہوئی جبکہ خام تیل کی عالمی قیمت میں ہونے والی کمی سے ملکی درآمدی بل گھٹنے کی توقعات سے بھی روپیہ مضبوط ہوا۔
ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ ہفتہ وار کاروبار میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر 172 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 173 روپے سے بھی نیچے آگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مجموعی طور پر 2.35 روپے گھٹ کر 171.65 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.50 روپے گھٹ کر 172.80 روپے ہوگئی۔
اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کے انٹربینک ریٹ 3.49روپے گھٹ کر 236.71روپے ہوگئے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر 60 پیسے گھٹ کر 238.50 روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 2.14 روپے گھٹ کر 200.32روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.20روپے گھٹ کر 201روپے ہوگئی۔
ماہرین نے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی اور اقساط کے اجراء کی صورت میں آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔