کالعدم تنظیم سے معاہدہ جی ٹی روڈ مختلف مقامات پر بدستور بند

مقدمےمیں کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی اور رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری سمیت187افراد اور 500 نامعلوم افرادنامزد ہیں


ویب ڈیسک October 31, 2021
کلعدم ٹی ایل پی کے مارچ کا قافلہ وزیر آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئےہے فوٹو: فائل

NEW DELHI: کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے تاہم اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ مسلسل گیاریویں روز منقطع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے اسلام آباد مارچ کا قافلہ وزیر آباد میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے، اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ زمینی رابطہ مسلسل گیاریویں روز منقطع ہے، مظاہرین کو روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پانچ مختلف مقامات راولپنڈی، چناب ٹول پلازہ، گجرات ، دریائے جہلم پل اور کینٹ چوک سے سیل ہے، اس کے علاوہ جہلم، بکرالا، سوہاوہ، بھائی خان پل اور گوجرخان سے بھی جی ٹی روڈ بند ہے تاہم پشاور سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے لاہور موٹرویز پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے۔

راولپنڈی میں غیر یقینی صورت حال برقرار

کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی کو روکنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی وجہ سے راولپنڈی میں 9 روز سے غیر یقینی کی صورتحال برقرار ہے، راولپنڈی میٹرو بس ٹریک کا کنٹرول. تاحال رینجرز و پولیس نے سنبھال رکھا ہے، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، مری روڈ مسلسل پانچویں روز بھی فلیش مین چوک سے لیکر فیض آباد انٹر چینج تک مکمل سیل ہے، اس کے علاوہ فلیش مین چوک سے مریڑھ چوک اور فیض آباد تک تمام ملحقہ سڑکیں بھی مکمل بند ہیں۔ راولپنڈی راستوں کی مسلسل بندش سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں جب کہ راستے سیل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مظاہرین کے خلاف کامونکی میں مقدمہ

کالعدم ٹی ایل پی کی ریلی کے شرکا اس وقت وزیر آباد میں موجود ہیں اور مارچ کے شرکا اپنے قائدین کی ہدایات کا انتظار کررہے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی پر رکن سندھ اسمبلی قاسم فخری اور کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سمیت 187 افراد اور 500 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ سٹی کامونکی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایچ او عاصم شہزاد کی مدعیت میں درج مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے پولیس ملزمان کو یرغمال بنایا اور سرکاری سامان بھی چھینا، نے راہگیر شہریوں سے بھی لوٹ مار کی،ملزمان نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور جی ٹی روڈ پر لگا جنگلہ بھی توڑ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں