محکمہ صحت کا چھاپہ دولہے اور بارات کوویکسین لگادی
سرٹیفکیٹ طلبی پر پتہ چلا کم و بیش تمام افراد نے ویکسین نہیں لگوائی
محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہا کے گھر چھاپہ مار کر ہار وسہرا پہنے دولہے اور 110 باراتیوں کو ویکسین لگا دی۔
جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں دولہا مظہر عباس ویکسین لگوائے بغیر بارات لے کر جانے لگا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم پہنچ گئی۔
ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفکیٹس طلب کیے گئے تو معلوم ہوا کہ دولہے سمیت کم وبیش تمام افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر ہی دولہے اور مرد و خواتین سمیت 110افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی۔