ایمازون فیس بک گوگل پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں فیصل جاوید

امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلیے قانون سازی کر رہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید


ویب ڈیسک October 31, 2021
امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، سینیٹر ۔ فوٹو: فائل

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا و دیگر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچا جس میں رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ،سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر افنان اللہ و دیگر شامل ہیں۔

دورے کے دوران سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں پاکستانی وفد واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں کرے گا جب کہ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایمازون، فیس بک، گوگل، ویزا، دیگر نمائندوں سے ملاقاتیں ہوئیں، امریکی سرمایہ کار آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہ امریکیوں کو پاکستان کے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، امریکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلیے قانون سازی کر رہے ہیں جب کہ امریکی ارکان کانگریس اور سینیٹرز پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں